وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسپتالوں کے بعد مساجد میں ایس او پیز پر زیادہ عمل درآمد ہوا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران مساجد کھولنے کے فیصلے پر دنیا بھر میں بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور آسٹریلیا میں بھی حکومت کے اس فیصلے پر پروگرامات ہوئے، جن کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر اسپتالوں کے بعد سب سے زیادہ عمل درآمد مساجد میں ہوا۔
586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 25 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس طرح پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 231 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 ہے۔