سرگودھا میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 29 مئی کو میانی میں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔
مقتول کے بھائی نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی اور الزام لگایا کہ سب انسپکٹر اور 2 اے ایس آئی سمیت 12 پولیس اہلکاروں نے جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کیا۔
عدالت کے حکم پر 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔