گوادر(آن لائن ) حیات بلوچ کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف ضلع گوادر کے 21طالب علموں نے اپنی ڈگریاں چھوڑ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم شہید حیات بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم طالب علموں نے اپنی ڈگریاں چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تربت میں قتل ہونے والے طالب علم حیات مرزا کے قتل کے خلاف آج گوادر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت طالب علم اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔