• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نےمشیروں کیلئے آئین کےتحت حلف اٹھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مشیروں کے لیے آئین کے تحت حلف اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور اس حوالہ سے آئین میں ترمیمی بل جمع کرا دیا۔مشیر ملکی سلامتی اور تحفظ اور آئین کی پاسداری سے متعلق امور میں تمام آئینی تقاضوں کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہاکہآئین کے آرٹیکل 93 (١) میں پہلے سے کہا گیا ہے کہ صدر،وزیر اعظم کے مشورہ پر، ایسی شرائط پر جو وہ متعین کرے،زیادہ سے زیادہ پانچ مشیر مقرر کر سکے گا۔آئین کے آرٹیکل 93 (٢)میں بھی پہلے سے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 57کے احکام کا کسی مشیر پر بھی اطلاق ہو گا۔
تازہ ترین