• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصریال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ تجاوزات میں بھی اضافہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) مصریال روڈ چوہڑ بازار کی سڑک جابجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ سارا دن سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں میں گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس کے باعث سڑک پر کریک پڑ چکے ہیں اور مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس علاقہ سے منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ دو سال سے سڑک کی خستہ حالی کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی نہ ہی ممبر قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی نے عوامی مشکلات کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔ ادہر کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ حکام نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ہر ماہ سڑک کی تعمیر کی نوید سنا کر عوام کو مطمئن کر دیا جاتا ہے۔ گڑھوں اور تجاوزات کے باعث سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے مگر کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔ ادھربڑھتی تجاوزات نے عوامی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، چی رشتہ سٹینڈ نے بھی ہر طرف سے ٹریفک بند کر رکھی ہوتی ہے۔
تازہ ترین