پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے، مغوی وکیل کی تشدد زدہ لاش رحیم یار خان کے علاقے سے ملی ہے۔
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کے رہائشی اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو 17 اگست کو گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔
مغوی کی اہلیہ اقصیٰ رشید نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں اپنے شوہر اعجاز ایڈووکیٹ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
مغوی کی اہلیہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں اعجاز کو جائیداد کے تنازع پر اس کی بہنوں عدیلہ، ثوبیہ اور والدہ شمیم بانو نے سکھر میں تعینات ایک ڈی ایس پی مسعود اور پولیس وردیوں میں ملبوس 13 سے 14 نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر سے اغواء کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کوہستان، وکیل کے بھائی سمیت قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش رحیم یار خان سے ملی ہے جس پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔