پشاور(نیوز رپورٹر) کوہستان میں وکیل اوراس کے بھائی کے قتل کیخلاف خیبرپختونخوا بارکونسل کی کا ل پر ہزارہ ڈویژن میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا گزشتہ دنوں کوہستان میں ارشاد ایڈووکیٹ اور اسکے بھائی کو قتل کردیا گیا تھا جس کے خلاف بارکونسل نے پورے ہزارہ ڈویژن میں عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اس دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر کیسز پر کارروائی نہ ہوسکی اور ان کیسز پر سماعت ملتوی کرنا پڑی ہڑتال کے باعث عدالت آنے والے موکلین کو بھی سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں مقدمات پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث مایوس لوٹ پڑنا۔