• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ 4: افراد کا تشدد ،کلرک اور بیٹے زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) محکمہ لائیو سٹاک کے سینئر کلرک اور اس کے بیٹوں کو مسلح افراد نے تشدد کر زخمی کردیا۔تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ پر محکمہ لائیو سٹاک کے سینئر کلرک خواجہ تنویر احمد راٹھور  اور اس کے بیٹوں کو 4    افراد آصف عرف مٹھو گھمن، طفیل،سلیمان اور پیو گھمن نے تشد د کرکے زخمی کر دیا۔ درخواست میں مدعی نے الزام لگا یا ہے کہ اس کی بیوی  اہل خانہ کے ساتھ جارہی تھی کہ ملزمان نے   غیر اخلاقی حرکت کی اور جب   ملزمان سے اس بابت پوچھا تو انہوں نے میرے بیٹوں فخر زمان ، موسی پر ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے اور مجھے پستول کا دستہ سر میں مار کر زخمی کر دیا۔ ڈی پی او نے تھانہ نیکاپورہ کو ملزمان کے خلاف کارووائی کا حکم دے دیا، دریں انثا کلرک ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے عہدیداران نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین