• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فیڈریشن میں کرپشن کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیں، سابق ہاکی اولمپینز کا مطالبہ


سابق ہاکی اولمپینز نے وزیراعظم عمران خان سے ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔

گوجرہ میں رشید الحسن ،سلیم ناظم ،نوید عالم ،نعیم اختر سمیت دیگر سابق ہاکی اولمپینز نے پریس کانفرنس کی ۔

سابق ہاکی اولمپینز نے کہاکہ قومی کھیل کی تباہی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائیاں رک گئی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 2سال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) کے فنڈز بند ہیں ،وزیراعظم فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیں۔

سابق ہاکی اولمپینز نے مزید کہاکہ موجودہ سیکریٹری پی ایچ ایف کو انسانی اسمگلنگ پر نکالا گیا تھا اسے دوبارہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین