سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے ملازمین کے مابین فائرنگ سے 3 ملازم شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سیالکوٹ نزد سٹیٹ آف پاکستان ضلع کچہری کے تین ملازمین اکرم بٹ سکنہ مانگا پسرور، طارق اورعثما ن خا ں عثمان جٹ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کر دیا ، ایم ایس ڈاکٹر خالد فیض نے بتایا کہ تینوں ملازمین شدید زخمی ہیں جن کو لاہور منتقل کیا جاسکتا ہے ۔پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔