• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( جنگ نیوز) نوبل ایوارڈ یا فتہ ملالہ یوسف زئی فیئر لیس ( نڈر) کے عنوان سے کتاب لکھ کر مصنف بن گئی ہیں ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو توقع ہے کہ ان کی کتاب پڑھ کر خواتین میں جرات بیدار ہوگی اور کچھ کرنے کے لئے اعتماد پیدا ہوگا۔

مغربی میڈیا نے ملالہ یوسف زئی کی اس ڈیجیٹل کتاب کے بارے میں لکھا ہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کے لئے ایک تقلید کرنے والی شخصیت ہیں,تاہم وہ یہ چاہتی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی کتاب پڑھیں۔

تازہ ترین