• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پب جی گیم کھیلنےسےمنع کرنے پر16سالہ لڑکےنےخودکشی کرلی

لاہور،شاہ کوٹ،پھول نگر(جنگ نیوز/نمائندہ جنگ)مختلف وجوہا ت پر 3افرادنےخودکشی کرلی۔ لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16سالہ لڑکے ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔شاہ کوٹ کے الیاس نے گھریلو ناچاقی، وہاڑی کےٹرک ڈرائیور نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی ختم کرلی، ثوبان کو والدین نے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ شا ہ کوٹ میں 22سالہ نوجوان ٹرک ڈرائیور محمد الیاس نے گھریلوناچاقی کی بنا پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔تھانہ سٹی شا ہ کوٹ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔ ادھرپھول نگرمیں حالات سےدل برداشتہ وہاڑی کےٹرک ڈرائیور نےبی ایس لنک نہر جمبرمیں چھلانگ لگادی پولیس اہلکاروں نے فون نمبرحاصل کرکے ٹرک ڈرائیور کےوالدانوار الحق سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس نے چھلانگ لگانے سے پہلے اپنے والد کوفون پر اطلاع دی کہ میں نہرمیں چھلانگ لگارہاہوں مجھےکہیں اورتلاش نہ کرنا۔ریسکیو اہلکار جاے حادثہ پر پہنچ گئے اور نعش کی تلاش شروع کردی۔ 
تازہ ترین