ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان صحت سے متعلق جاری منصوبوں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتائیت کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات ، کووڈ 19اور ڈینگی سرویلنس،24 گھنٹے چلنے والے سنٹروں پر ہیلتھ سہولیات ، ڈیٹا پیک ، انڈیکٹرز کی مانیٹرنگ، ٹی بی ڈاٹس وزیر اعظم اور وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت کے ازالے سمیت دیگر اہم انتظامی امور پر بات ہوئی۔