پشاو ر (لیڈی رپورٹر) بورڈ بازار پشاور میں انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہو گئی ھے ناصر باغ روڈ پر جگہ جگہ ریڑھی بانوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جسکے باعث ٹریفک متاثر ہونے کیساتھ ساتھ پیدل چلنے میں بھی شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے تاہم انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے سڑک کنارے پر تجاوزات کے باعث اکثر اوقات حادثات کا باعث بھی بن رہیں ہیں جسکی وجہ سے شہری پریشانی کا شکات ہیں تاہم ریڑھی بان بد ستور سڑک کنارے کھڑے نظر آتے ہے جو انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں شہریوں نے اس حوالے سے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔