• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ایف بی آر کے اپیل اسٹرکچر کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر اپنے موجودہ اپیل اسٹرکچر کو از سر نو تشکیل دے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر ریوینو کی وصولی اور مختلف سیکٹرز میں بڑھوتری کی رپورٹ پیش کرے گا۔

اجلاس میں ریفنڈز، نئے ٹیکس گزاروں، پوائنٹ آف سیل سے منسلک ریٹیلرز سے متعلق فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ایف بی آر اپنی اعشاریوں پر مبنی کارکردگی رپورٹ پیش کرے گا اور اپنے موجودہ اپیل اسٹرکچر کو از سرنو تشکیل دے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر اپنے انکم ٹیکس ریفنڈز کے نظام کو خود کار بنائے گا اور مختلف سیکٹرز کو مدنظر رکھ کر انکم ٹیکس گوشواروں کو آسان بنائے گا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ادارہ انٹیگریٹی مینجمنٹ یونٹ کو مزید فعال بنائے گا اور ماہانہ ریونیو اہداف متعین کرنے اور ان کی مانیٹرنگ پر رپورٹ پیش کرےگا۔

تازہ ترین