• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل 2020ء منظور، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی اجلاس میں سندھ فنانس ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جس کے بعد سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہوگیاہے۔ وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ، رئیل اسٹیٹ کے شعبوں کو فروغ ملے گا جبکہ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے کہا کہ ووہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ایوان نے صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں کا پیش کردہ سندھ فنانس ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کرلیا، اس بل کے تحت سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے تعمیراتی صنعت، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو فرو غ ملے گا۔ بل کے تحت حکومت سندھ نے تعمیراتی شعبے کیلئے مختلف مراعات کا اعلان کیا ہے جس سے چالیس صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ وزیر ریونیو نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کیلئے سندھ حکومت نے 5؍ ارب ٹیکس کلیکشن کی قربانی دی ، اسکا سہرا چیئرمین پیپلزپارٹی کو جاتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ وفاق بھی سندھ کے مثبت اقدام کا مثبت جواب دے ۔ اپوزیش لیڈر فردس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میںپراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بہت زیادہ ہے،دوسرے صوبوں میں کتنا ٹیکس عائد ہے۔آج دوسرے صوبے زیادہ مراعات دے رہے ہیں اس لئے سرمایہ کار وہاں جارہے ہیں۔

تازہ ترین