• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلا روس، صدر نے مظاہرین کو ’چوہے‘ قرار دے دیا

منسک (جنگ نیوز) بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر الیکسانڈر لوکاشینکو مشین گن کے ساتھ، بُلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے منظر عام پر آگئے۔

صدارتی محل کی جانب جاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرین ’چوہوں‘ سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران دارالحکومت منسک میں فوجی ہیلی کاپٹرز کا گشت ، فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران خصوصی سیکورٹی دستوں نے اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں اولگا کووال کووا اور سرگئی دیلیوسکی بھی شامل ہیں، جو احتجاجی مظاہروں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق لوکا شینکو کے دوبارہ انتخاب کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تقریبا دو لاکھ افراد شریک تھے۔

دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بیلاروس کے صدر کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ نیٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چھبیس برسوں سے اقتدار پر فائز لوکاشینکو کے مطابق ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ چھبیس برسوں سے اقتدار پر فائز صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے مطابق مظاہرین کو یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

تازہ ترین