ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء پر بیہمانہ قتل اور اغواء کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے‘ بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بار غلام نبی طاہر چوہان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیپالپور میں خاتون وکیل کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہڑتال کے دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔ عدالتی بائیکاٹ کے باعث متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔