• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں مبینہ خورد برد کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان کو 17 ستمبر کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے فرزانہ راجہ کی میڈیکل رپورٹس بھی طلب کر لیں۔

بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ان کی جانب سے سردار عصمت اللّٰہ نے وکالت نامہ داخل کرا دیا۔

سردار عصمت اللّٰہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ بیمار ہیں، امریکا میں زیرِ علاج ہیں، وہ ویڈیو لنک سے عدالت میں حاضری لگوانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سابق چیئرپرسن BISP فرزانہ راجہ یکم جون کواحتساب عدالت طلب

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ پہلے ملزمہ کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان پر فنڈز میں خورد برد سے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین