• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرپرسن BISP فرزانہ راجہ یکم جون کواحتساب عدالت طلب

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت نے بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کو یکم جون کو طلب کرلیا۔کرپشن کے ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔سابق چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام پرغیرقانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔ نیب کا موقف ہے کہ فرزانہ راجہ نے 4 اشتہاری کمپنیوں کو خلاف قانون ٹھیکے دیئے ،فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 50کروڑ سےزیادہ کا نقصان پہنچایا،ہفتہ کو احتساب عدالت میں بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کو یکم جون کو طلب کرلیا۔عدالت کے جج محمد بشیر نے فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کے ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
تازہ ترین