• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لینڈ سلائیڈنگ سے 20گاڑیوں کو نقصان


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائنڈنگ سے پارکنگ ایریا میں کھڑی 20گاڑیوں کو نقصان پہچاہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پہاڑی تودا گرنےمیں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پہاڑی تودا گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئی ہیں ۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر اطراف میں واقع گھروں کو خالی کرایاہے۔

ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا چکا ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارشوں سے اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ،یونیورسٹی روڈ تالاب بن گئی،صفوراچورنگی سے حسن اسکوائر آنے اور جانے والے روڈ پرکئی فٹ پانی جمع ہے۔

نیا ناظم آباد اورعزیز آباد بلاک دو میں سیوریج اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

پی ای سی ایچ ایس،طارق روڈ،بہادرآباد، ناگن چورنگی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، سعدی ٹاون، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، ندی کا پانی آنے سے کورنگی کاز وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ترقیاتی کام کے باعث لسبیلہ سے ناظم آباد جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

تازہ ترین