وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے والد احمد فراز کی 12 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں والد کی تعلیمات سے ہدایات لیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ احمد فراز نے اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ رکھا، احمد فراز کو پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت ملی۔
شبلی فراز نے کہا کہ امن، محبت اور انسانیت احمد فراز کا حلقہ رہا۔
میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں والد کا ایک شعر لکھتے ہوئے لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کا بھی کہا۔