• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہر قائد کراچی میں آج ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب کے الیکٹرک کے 300 فیڈر، پی ایم ٹیز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں تار ٹوٹنے اور سب اسٹیشن بند ہونے سے بھی بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے تیس فیصد حصے میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، گلبرگ، شادمان ٹاون، ناگن چورنگی، ایف سی ایریا، بفرزون، کے بی آر اسکیم، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، بلدیہ اور شیرشاہ میں بھی بجلی بند ہے ۔

علاوہ ازیں نیو کراچی، خواجہ اجمیر نگری، اختر کالونی، اورنگ آباد، گلشن اقبال، پاپوش نگر اور پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے، کلفٹن میں بھی بجلی کی فراہم معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا سمیت جیکب لائنز، لیاقت آباد کے مختلف حصوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے، سیلابی صورتحال کے دوران بجلی بحال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، پانی کی سطح میں بتدریج بڑھنے سے کچھ مقامات پر حفاظتی طور پر بجلی بند کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نہایت مشکل صورتحال میں کے الیکٹرک انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشن، گلستان جوہر، سوسائٹی اور بن قاسم میں بجلی کی تنصیبات میں پانی داخل ہوچکا ہے اور کھڑے پانی کی نکاسی کےساتھ کےالیکٹرک کی ٹیمیں بجلی بحالی کاکام تیزی سےکرسکتی ہیں۔

تازہ ترین