• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصور ت اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی مارننگ سیلفی شیئر کی ہے جو کہ وائرل ہو گئی ہے ۔

ببلی لُک رکھنے والی پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے ، ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے  جیسے وہ ابھی ہی اُٹھی ہیں اور اُن کے ذہن میں اپنے مداحوں کو تحفہ دینے کا آئیڈیا آیا ہے۔

View this post on Instagram

like strawberries on a summer evenin’

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


میگ کے بغیر سلیپنگ ڈریس میں ملبوس ہانیہ عامر اپنی مارننگ سیلفی میں خوب جچ رہی ہیں ، اُن کے چہرے پر لگا چشمہ بھی اُن کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مارننگ سیلفی پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداح ہانیہ کی اس سیلفی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مارننگ سیلفی پر پاکستانی اداکار و گلوکار علی گُل پیر نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی ۔

علی گُل پیر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں اتنا ہی پر سکون  ہونا چاہتے ہیں اور ہانیہ عامر کے سلیپنگ ڈریس جیسا سوٹ پہن کا ڈرائیونگ کرنا چاہتے ہیں۔

علی گُل پیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر ک کی یہ سیلفی دیکھ کر اُن سے حسد محسوس کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین