• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت تجارت نے ماسک کی برآمد کا نوٹیفکیشن کابینہ کی جانب سے سرجیکل اور این 95ماسک برآمد کرنے کی منظوری کے باعث جاری کیا ہے۔

حکومت پہلے ہی ہینڈ سینیٹائزر، فیس شیلڈ، دستانے اور گاؤنز برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

حکام وزارت تجارت کے مطابق شوکور، گاگلز کی برآمد کی اجازت بھی دی جاچکی ہے، ساتھ ہی طبی سامان ٹھکانے لگانے کے بیگز بھی برآمد کیے جائیں گے۔

وزارت تجارت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹائیویک سوٹس کی برآمد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین