• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ اور نیمل کی بیٹے کے ہمراہ سیلفی

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارہ نیمل خاور خان آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں ۔

اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی نیمل خاور اور بیٹے محمد مصطفیٰ کے ہمرا فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی ہے۔


حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ، نیمل خاور سیلفی لے رہی ہیں جبکہ حمزہ نے اپنے خوبصورت سے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا جس کا مفہوم ہے کہ ’ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے میاں بیوی پیدا کیے تاکہ تم ان میں سے راحت پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحم دلی پیدا کی، اس میں غور کرنے والوں کے لیے یقیناً حق کی دلیلیں ہیں۔‘

حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔


دوسری جانب نیمل خاور خان نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ فیملی سیلفی شیئر کی ہے جس میں حمزہ ، نیمل اور مصطفیٰ بہت خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔

نیمل خاور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ وہ اللّٰہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہیں ۔‘ 

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور  گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’اللّٰہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

تازہ ترین