• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا کے والد کی 3 افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست

ڈاکٹر ماہا علی خودکشی کیس میں متوفیہ کے والد نے 3 افراد کے خلاف گزری تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے بیٹی کے دوست ، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افرادکی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ خودکشی پر مقدمہ درج کرنے کی کوئی دفعہ نہیں ہے،خودکشی کی وجہ بننےوالوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا ہے کہ درخواست پر پولیس افسران اور تفتیش کاروں سے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسپتال کی ڈاکٹرماہا کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے پولیس تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہا کی فیملی اور دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین