• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کیلئے فنڈز دیے جائیں، مونس الہٰی


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ’کورونا ایس او پیز‘ پر عملدرآمد کیلئے فنڈز جاری کیا جائے۔

لاہور میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مونس الہٰی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو فنڈز کے اجراء کے ساتھ 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا تربیتی پروگرام بھی شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے کورونا وائرس بحران میں عوام کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، ق لیگ کے کارکنوں نے خطرات کے باوجود فیس ماسک، سینیٹائزرز اور آگہی فراہم کی۔

ویڈیو کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) پنجاب اور بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مونس الہٰی نے رضوان ممتاز علی کو پاکستان مسلم لیگ کو متحرک کرنے، پارٹی میں ٹیم کلچر اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر خصوصی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور ایکو فرینڈز کے کارکن صوبہ بھر کے رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی علاقوں میں جا کر جذبہ خدمت سے سرشار اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتے نظر آئے۔

ویڈیو کانفرنس میں زبیر احمد خان، سید بلال شیرازی، غلام مصطفیٰ ملک، ذوالفقار پپن، سہیل چیمہ، سید شاکر حسین شاہ، عرفان احسان، حسنین نصیر، عبدا لہادی اچکزئی، حق نواز سنگلہ، عارف خان روکھڑی، نور سمند بھٹی، طارق مجید چوہدری، شاہد ڈھیر اور اقرا عزیر شریک تھیں۔

تازہ ترین