اسلام آباد ( حنیف خالد ) ملک بھر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے عہدیداروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان کی ہدایت پر کراچی سے پشاور تک کے 20 افسروں کو موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا جارہا ہے ۔ محمد احمد کمشنر آئی آر ( آر ٹی او) لاہور کو کمشنر آئی آر (ریجنل ٹیکس آفس ) گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فضل محمد ایریجوکمشنر آئی آر ( اپیلزI- ) کراچی کو تبدیل کرکے سکھر آر ٹی او میں چیف کمشنر آئی آر بنایا گیا ہے۔ سید ندیم حسن چیف کمشنر آئی آر سکھر کو کمشنر آئی آر ایپلزI- لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ امیر علی خان تالپورکمشنر آئی آر اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ( زون IV-) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ محمد ندیم عارف کمشنر آئی آر زون II- آر ٹی او II- لاہور کو کمشنر آئی آر زون IV-) آر ٹی او لاہور بنا دیا گیا ہے ۔ امتیاز احمد دیو کمشنر آئی آر۔ آر ٹی او II- کراچی کو کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کراچی کو کمشنر آئی آر ( بی ٹی بی) آر ٹی او کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اشفاق کمشنر آئی آر زون III- ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ٹی او اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا۔ میر بادشاہ خان وزیر کمشنر آئی آر زون IV-لارج ٹیکس پئیرز یونٹ اسلام آباد کو چیف ایف بی آر اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔ محمد طاہر کمشنر آئی ( ایپلزI-) لاہور کو ڈائریکٹر لاہور، مس لبنیٰ ایوب آصف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسIII- کراچی کوکمشنر آئی آر ایپلز کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر توقیر ارتضی، ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پئیرز یونٹ کراچی کو کمشنر آئی آر ایپلزI- کراچی تعینا ت کیا گیا ہے۔ مظفر علی سومرو کمشنر آئی آر ایپلزII- کراچی کو کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کراچی III- مقرر کیا گیا ہے۔ فرید اللہ خان چیف ایف بی آر کو کمشنر آئی آر زونII-ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ شیخ زاہد مسعود کمشنر آئی آر ( بی ٹی بی ) ریجنل ٹیکس آفس کراچی کو کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسII- کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ عنایت علی پٹھان ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پئیرز یونٹII- کراچی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس انوسٹی گیشن کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ مس کہلشاںخاں ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسII- لاہورتعینات کیا گیا ہے۔ مس مصباح نواز ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسII- لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ کیپٹن ارسام آفتاب کو سی ایس اے سے واپسی پر ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور اور عمران یوسف اسسٹنٹ کمشنر آئی آر بہاولپور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن بنا دیا گیا ہے۔ سعید اقبال سیکرٹری ایف بی آر ایڈمن ونگ کو سیکرٹری آئی آر پالیسی ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے ۔ ولایت خان ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او پشاور کو سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔