اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) اپوزیشن نے سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق انسدادِ منی لانڈرنگ اور آئی سی ٹی وقف بلز کی منظوری رکوانے کے حکومتی الزامات سامنے آنے کے بعد ان بلز کے سینیٹ سے مسترد ہونے پر سوالات اٹھا دئیے سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن نے بلز کی تحریک کو ہی مسترد کردیا تھا تو سیکنڈ ریڈنگ کس رول کے تحت ہوئی؟ آئینی حقوق کواستعمال کرنے کے بعددونوں بلوں کوموجود اراکین کی جانب سے مسترد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل میں پوری قوم کومخبر بنانے کی تجویز ہے،گرفتاری کیلئے عدالتی شرط ختم کرنے اور کمیٹیوں میں فوج، نیب کے افسروں کو شامل کرنے کی کیا وجہ ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نوازشریف ٹیک آف سے پہلے ہی ٹھیک ہوچکے تھے، صرف کرپشن کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر نوازشریف دھوکہ دے کر لندن گئے تو وزیراعظم عمران خان ، صوبائی وزیر صحت ، ڈاکٹر فیصل سلطان کے خلاف ایکشن کیا جائے۔ بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔