• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، حکومت کو آٹے، چینی کی قیمتیں کم کرانے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ، حکومت کو آٹے، چینی کی قیمتیں کم کرانے کی ہدایت


پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ میں چینی اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر خوراک اور ڈی سی پشاور عدالت میں پیش ہو گئے عدالت نے انہیں مارکیٹ کا دورہ کرنے اورقیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کرنےکاحکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اورسماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

تازہ ترین