کرچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ حصے سے زیادہ کراچی کو وسائل دیئے،تحریک انصاف کے رہنما اورقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،صوبائی وزیرسعید غنی نے کہاکہ ماضی کا نظام واپس لانا ممکن نہیں ہے،سنیئرتجزیہ کار مظہر عباس نے کہاکہ کراچی کو صاف کرنے کی خواہش کوئی نہیں رکھتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہمسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت اور قوم کے مفاد میں اپوزیشن کے کردارکی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، آج بھی ملکی مفاد میں مل کر کام کرنے کو تیار ہیں لیکن یہاں وہ ماحول نہیں ،سستی شہرت کے لئے نواز شریف کی صحت کو موضو ع بنانا ان کا وطیرہ رہا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بیانات نہیں کارکردگی سے چلتی ہے جو کہ پی ٹی آئی کی زیرو ہے عمران خان کو آٹے چینی تیل کی قیمت کا پتا ہے، کیا معیشت کا ان کو پتا ہے ان کو کون کام سے روک رہا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کا اپنا بیانیہ ہوتا ہے اب ایک متفقہ لائحہ عمل کے لئے تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہی ہیں ۔