• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،منی چینجر کے قتل کا مقدمہ کرائمز برانچ کے سپرد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس نے ماشکیل میں قتل ہونے والے منی چینجر کا کیس کرائم برانچ کے سپرد کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15اگست کوماشکیل بازار میں منی چینجر حاجی شاہ نذر کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا شہید کے ورثا نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کر کے کیس کرائم برانچ منتقل کر نے کی اپیل کی تھی جس پر آئی جی نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کرائم برانچ کے سپر د کر دیا جبکہ ماشکیل پولیس نےواقعہ میں ملوث گرفتار تین ملزمان کو گزشتہ روز کرائم برانچ کی ٹیم کےحوالے کر دی ۔ 
تازہ ترین