پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور سیکنڈری بورڈ کے سامنے گاڑیوں سے پارکنگ فیس وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ایڈمن آفیسر پشاور سیکنڈری بورڈ حاجی فرہاد نے تھانہ تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزانہیں معلوم ہوا کہ پشاور بورڈ کے سامنے ایک شخص بورڈ آنے والے افراد سے گاڑیوں کی پارکنگ فیس وصول کررہاہے حالانکہ چیئر مین پشاور بورڈ نے ایسا کوئی ٹھیکہ نہیں دیا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے صدیق ولد خائستہ گل کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔