چترال میں بونی ریشن اور چرون کے مقامات پر گلیشیئرز پھٹ گئے۔
ڈی سی اپر چترال کے مطابق ندی نالوں میں سیلاب آگیا، لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔
ریشن کے مقام پر دریا کا پانی رک گیا جس کی وجہ سے قریبی دیہات کو شدید خطرات ہیں۔
سیلاب سے ریشن کا پختہ پل بہہ گیا ہے، پل گزشتہ سال تعمیر ہوا تھا۔