• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کی عوام سے غیر ضروری نہ نکلنے کی اپیل

کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کراچی کے شہریوں سے شدید بارشوں کی وجہ سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے شہری غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں اس سال بارش کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ادھر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی جمع ہونے کے سبب بعض مقامات پر مسلسل بجلی بحال رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، بن قاسم، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے کچھ مقامات پر احتیاطی طور پر عارضی بجلی بند کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہا ہے کہ بجلی کی تنصیبات سمیت شہر کے کئی علاقے پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد میں آج صبح سے موسلا دھار بارش جاری ہے جس نے شدت اختیار کر لی ہے۔

شدید بارش کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں زیرِ آب آگئی ہیں اور گاڑیوں بالخصوص موٹر سائیکلوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

متعدد شہری بارش پانی کا جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے کے باعث سڑکوں پر پھنس گئے اور انہیں گھروں میں لوٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین