وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال بارش کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہاں بھی بہت زیادہ بارش ہوئی۔ بیشتر علاقوں سے پانی نکال دیا گیا لیکن ابھی بھی کچھ نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے، سب سے بڑا مسئلہ پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کا نہ ہونا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے سروے کی ہدایت کی اور نقصان کے ازالے کے لیے پیکیج دینے کاوعدہ کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کے سبب مختلف حادثوں میں 18افرادجاں بحق ہو گئے۔