وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی اداروں سے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور کہا ہے کہ جو مدد مانگی جائے گی وہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔
اسد عمر کہ مطابق وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔