اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے برآمد قیمی نوادرات ، گاڑیاں حوالگی کی درخواستوں پرسماعت ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز کروڑوں کی قیمتی اشیاءو گاڑیوں کی حوالگی کیلئے دعوے داروں کی درخواستوں پر سماعت کےدوران نیب تفتیشی افسر مستنصر حسین عدالت پیش نہ ہوسکے جس پرعدالت نے سماعت 2ستمبر تک ملتوی کردی۔ ادھراحتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت لیگی رہنماء سردارمہتاب احمدخان عباسی وغیرہ کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔