ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے شجاع آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم 150افراد میں راشن اور کیش تقسیم کیا، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس کیش پروگرام شروع کیا جس کے تحت ضلع ملتان میں 3 لاکھ 16 ہزار 972 متاثرین کو امداد فراہم کی جا چکی ہے، اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی نے شجاع آباد کے غریب افراد کے لئے 25 لاکھ روپے سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔