ملتان(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان کے گرد 12 اہم پوائنٹس پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ان پوائنٹس کا مقصد شہر میں داخل ہونے والے افراد، گاڑیوں اور سامان کی چیکنگ کرنا ہے‘12 پوائنٹس پر کل 120 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔