• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے چارسدہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

پشاور( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون تھری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے چارسدہ روڈ کے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ڈی ایس پی ٹریفک تاج ملوک اور ٹائون ٹو کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر لنڈے سڑک اور بخشو پل کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کاروائی کے دوران60 سے زائد دکانوں کے غیر قانونی چھجوں ، تھڑیے اور دیگر تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم نہ کریں اور اپنی حدودمیں رہیں ۔بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی.
تازہ ترین