• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی کے ریلے سڑکیں بہا کر لے گئے۔

مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی گھنٹوں کھڑے رہنے کے باعث سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، کئی مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں اور گہرے گڑھے پڑ گئے۔

شہریوں کو ٹوٹی سڑکوں اور گہرے گڑھوں کے باعث شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سفر میں پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی: پانی کے ریلے سڑکیں بہا کر لے گئے
(تصاویر: سہیل رفیق)

بعض مقامات پرپانی میں ڈوبے ہوئے گہرے گڑھے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں، پانی میں ڈوبے ہوئے آئی لینڈز اور فٹ پاتھ بھی اکھڑ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، تیز بارش تھم گئی، سڑکیں تالاب بن گئیں

شہر میں کئی انڈر پاسز میں تاحال برساتی پانی جمع ہے جن میں سے کئی تو لبالب پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ناگن چورنگی کے فلائی اوور میں کئی مقامات پر گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین