احتساب عدالت کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں تحریری حکم جاری کیا گیا ہے ۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں احتساب عدالت کا حکم دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریر حکم نامے کے مطابق پراسس مکمل کرنے کے لیے ملزم سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں۔
احتساب عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری پر پاکستان کے اندر اور باہر عملدرآمد کیا جائے، ریکارڈ کے مطابق سلیمان شہباز بیرون ملک ہیں۔
احتساب عدالت کی جانب سے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف سمیت منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد علی احمد خان اور شریک ملزم طاہر نقوی کے بھی قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نقوی بیرون ملک ہیں ،ملزم کے وانٹ گرفتاری جاری کیے جائیں ۔
احتساب عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹیوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کے طلبی کے لیے سمن جاری کیے جائیں جبکہ شہباز شریف سمیت دیگر تمام ملزمان دس ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔