• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا بڑا اقدام، ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ کا اعلان

آرمی چیف کا بڑا اقدام، ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑ کا اعلان 


کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا، حکومت ہاکی کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ صدر ہاکی فیڈریشن بر یگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔ نمائندہ جنگ نصر اقبال سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آرمی چیف سے ملاقات اچھی رہی، انہیں ہاکی کی بحالی کیلئے اقدامات اور منصوبوں سمیت پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا آرمی چیف نے لیگ کے انعقاد میں بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 5 کروڑ روپے انشاء اللہ جلد پی ایچ ایف کو مل جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مکمل عمل کیا جائے گا، فیڈریشن کے آئین کو تبدیل کرنے کے لئے قانونی مشاورت شروع کردی ہے۔

تازہ ترین