چمن(صباح نیوز)چمن میں محرم کی وجہ سے (آج) 9 اور(کل) 10 محرم کو چمن بارڈر بند رہے گا۔سکیورٹی حکام کے مطابق محرم کی وجہ سے چمن بارڈر ہر قسم کی پیدل آمدورفت کے لے بند رہے گا جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔محرم کی وجہ سے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ امام بارگاہوں اور جلوس والے راستوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔