پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے8 محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ۔تخریب کا ر عنا صر درہ آدم خیل سے با رودی مواد کے ہمراہ تخریب کاری کی غرض سے پشاور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ایس ایس پی آپریشنز پشار منصور امان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چند تخریب کا ر عنا صر درہ آدم خیل سے با رودی مواد کے ہمراہ تخریب کاری کی غرض سے پشاور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے پیش نظر پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا نے اور چیکنگ کا سلسلہ سخت کرنے کی ہدایت کی ۔