لاہور (نمائندہ جنگ)شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ،بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ دو رکنی خصوصی ٹیم کے سربراہ اورعاصم ممتاز بھی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔نیب لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لئے دو رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دےدی جس کی سربراہی سپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ کر ر ہے ہیں،نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز پراسیکیوشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی کے خلاف 7ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔