• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ کے ترقیاتی کاموں کیلئے 50ملین روپےجاری کر دیے گئے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ کے ترقیاتی کاموں کیلئے مختص 100ملین روپے کی گرانٹ  میں سے 50ملین روپے کی رقم کینٹ بورڈ کو جاری کر دی گئی ہےجبکہ 250ملین روپے کی گرانٹ کی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دیدی ہے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے راولپنڈی کینٹ کے ایریاز کی گلیوں اور نالوں کے گرد حفاظتی دیواروں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے وفاقی  اور پنجاب حکومتوں  کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا تھا ، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق 100ملین روپے کی گرانٹ میں سے 50ملین روپے کی رقم کینٹ بورڈ کو جاری کر دی گئی ہے ، کینٹ بورڈ پہلے سو  ملین روپےکے ٹینڈرز جاری کر رہا ہے مگر صرف ورک آرڈر پچاس ملین روپے کے جاری کئے جائیں گے جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے  اڑھائی سو ملین روپے  کی فنانس ڈویژن  نے منظوری  دیدی ہے۔
تازہ ترین