• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو ہسپتال کےنوجوان ڈاکٹرز کا احتجاج ،مری روڈ بلاک

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے ) نے حکومت پنجاب کو وارننگ دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میںیکدم کیا جانے والا سو فیصد اضافہ فی الفور واپس لینے سمیت ان کے دیگر مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر، احتجاج کے اگلے مرحلہ پر پنجاب اسمبلی کا گھیرائو کیا جائے گا اور صوبہ بھر کے ہسپتال بند کردیئے جائیں گے گزشتہ  روزوائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حیدر اختر کی معیت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال کے درجنوں نوجوان ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حوالہ سے ہسپتال کے اندر لائبریری میں احتجاجی اجتماع کیا اور اس کے بعد جلوس کی  صورت میں ایمرجنسی کے سامنے سے گزرتے ہوئے مری روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی  ،ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت پنجاب صحت کے بجٹ میں کی گئی 15فیصد کمی فوراً واپس لے ، ینگ ڈاکٹرز کے لئے سروس سٹریکچر بنایا جائے اور ان کی تعلیمی استعداد کے مطابق ان کی گریڈ 18میں براہ راست انڈیکشن کی جائے ،ادویات کی قیمتوں میںیکدم کیا جانے والا سو فیصد اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے نوجوان ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالہ سے میڈیا پر جو وعدہ کیا تھا اسے فی الفور پورا کیا جائے ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے رہنما ئوںڈاکٹر حیدر اختر ، ڈاکٹر عمر وڑائچ، اور ڈاکٹر شعیب تارڑ وغیرہ نے مزید کہا کہ آج صوبہ بھر میں پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے ،اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مرحلہ وار احتجاج  کو بھی بڑھاتے جائیں گے اور احتجاج کے اگلے مرحلہ پر پنجاب اسمبلی کا گھیرائو کیا جائے گا ،اور اگر اس کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کئے گئے،ہمارے کسی ممبر کو گرفتار کیا گیا ،یا پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو صوبہ بھر کے ہسپتال بند کردیئے جائیں گے۔ 
تازہ ترین